فیڈرل بورڈ آف ریونیو رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف کے حصول میں ایک بار پھر مشکلات کا شکار

Date:

ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکس شارٹ فال 860 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ایف بی آر رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ایک بار پھر ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مئی 2026 کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 1150 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم اب تک تقریباً 965 ارب روپے ہی جمع کیے جا سکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو صرف مئی کے مہینے میں 185 سے 190 ارب روپے تک کی محصولات کی کمی کا سامنا ہے۔ حکام کو امید ہے کہ آج آخری روز دفاتر کھلے رہنے سے وصولیوں میں کچھ بہتری آ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 683 ارب روپے کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ پہلے 11 ماہ کے اختتام تک یہ خسارہ 860 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال کے آغاز میں ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں آئی ایم ایف کی مشاورت سے اسے کم کرکے 13 ہزار 989 ارب روپے کر دیا گیا۔

اس کے باوجود ریونیو اکٹھا کرنے میں مشکلات برقرار ہیں۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے ایف بی آر کا نیا ٹیکس ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران: آبنائے ہرمز پر خودمختاری سے متعلق قانون سازی کی منظوری کا امکان

ایک ایرانی قانون ساز نے کہا ہے کہ ملک...

نیٹو ممالک کا آبنائے ہرمز کے قریب فوجی نقل و حرکت کا عندیہ

بین الاقوامی سیکیورٹی فورم شنگری لا ڈائیلاگ کے دوران...