200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس سمیت 15 افراد پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Date:

نئی دہلی: بھارت کی ایک عدالت نے 200 کروڑ روپے کے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سمیت 15 افراد پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے قرار دیا ہے کہ شواہد کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (PMLA) کے تحت مقدمہ چلانے کے لیے بادی النظر میں کافی مواد موجود ہے۔

جن افراد کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں اس کیس کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر، ان کی اہلیہ لینا ماریا پال، پنکی ایرانی، دیپک رمنانی سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے تمام ملزمان کو 3 جون کو طلب کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا نام گزشتہ کئی برسوں سے سکیش چندر شیکھر سے متعلق منی لانڈرنگ تحقیقات میں سامنے آتا رہا ہے۔ اس دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) انہیں متعدد مرتبہ طلب کر کے پوچھ گچھ بھی کر چکا ہے۔

تحقیقات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سکیش چندر شیکھر نے مختلف افراد سے دھوکہ دہی اور بھتہ خوری کے ذریعے کروڑوں روپے حاصل کیے، جبکہ حکام کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے مبینہ طور پر اس سے قیمتی تحائف اور مالی فوائد حاصل کیے تھے۔

کیس کی آئندہ سماعت میں عدالت تمام ملزمان کے خلاف فرد جرم کے حتمی مراحل طے کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران ڈیل سے متعلق بڑا دعویٰ:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے ایران  ڈیل...

حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ...

حکومت نےمالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں...