اللہ کے حکم سے امریکا اور اسرائیل کو شکست فاش ہوئی، ایرانی قوم کی مرضی دشمن پر مسلط کر دی گئی: خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز

Date:

تہران: خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے حالیہ پیش رفت پر ایرانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے امریکا اور اسرائیل کو شکستِ فاش کا سامنا کرنا پڑا اور ایرانی قوم کی خواہشات و ارادے دشمن پر مسلط کر دیے گئے۔

جاری بیان میں ہیڈکوارٹرز نے ایرانی مسلح افواج اور مزاحمتی قوتوں کی ثابت قدمی، قربانیوں اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایرانی قوم نے اتحاد، صبر اور مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی مفادات کا بھرپور دفاع کیا، جس کے نتیجے میں دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے اس موقع پر ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام فوجی اہلکاروں اور مزاحمتی کارکنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے قوم کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related