امریکا۔ایران امن معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

Date:

امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت 4 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 83.70 ڈالر تک آگئی، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) 3.75 ڈالر کی کمی کے بعد 80.76 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے اور تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی کے باعث عالمی منڈی نے مثبت ردِعمل دیا، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں فوری کمی دیکھنے میں آئی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔

وزیراعظم کے مطابق قطر، سعودی عرب اور ترکیے نے معاہدے کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فریقین نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ لبنان سمیت دیگر محاذوں پر جنگی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ بھی معاہدے کا حصہ ہے۔

دوسری جانب امریکا اور ایران نے بھی معاہدہ طے پانے کی تصدیق کر دی ہے، جسے خطے میں امن اور استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related