ایران۔امریکا ڈیل,بلاول بھٹو زردارکا خیرمقدم، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہا

Date:

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی ڈیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ اہم پیش رفت تمام فریقین کی مدبرانہ قیادت، دانشمندانہ سفارت کاری اور پختہ عزم کی عکاس ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو اس عمل کو آگے بڑھانے میں ان کی قیادت اور وژن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات، سفارت کاری اور پرامن حل کی حمایت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی علاقائی استحکام اور امن کے فروغ کے لیے ان کی ثابت قدم حمایت اور کردار پر سراہا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ خطے میں پائیدار امن، باہمی تعاون اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی مسقط پہنچ گئے، عمانی حکام نے استقبال کیا

مسقط: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری...

تہران کے مشرقی علاقے میں دھماکوں کی اطلاعات، ایرانی میڈیا

تہران: ایرانی میڈیا نے صوبہ تہران کے مشرقی علاقوں...