اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Date:

اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ان کا خصوصی طیارہ اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پر اترا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایئربیس پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

پاکستان آمد پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ایرانی صدر کو گلدستے پیش کیے، جبکہ ان کے اعزاز میں توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بھی فضائی سلامی پیش کرتے ہوئے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔

خصوصی توجہ کا مرکز ایرانی صدر کا وہ طیارہ بھی رہا جس کے ذریعے وہ پاکستان پہنچے۔ ’’میناب‘‘ نامی اس طیارے کا نام ایران میں ایک اسکول پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں رکھا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق صدر پزشکیان کے دورۂ پاکستان کا ایک اہم مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ سفارتی پیش رفت میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر اپنی ملاقاتوں کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی امن اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں اہم سفارتی پیش رفت جاری ہے اور پاکستان و ایران اپنے تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے سرگرم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related