اسرائیل کے شدت پسند وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ میری اور وزیرِ دفاع کی ہدایت اسرائیلی فوج کے لیے بالکل واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی
ہماری افواج کو جنوبی لبنان میں مکمل آزادی حاصل ہے تاکہ وہ اپنے خلاف یا شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کے خلاف کسی بھی براہِ راست یا ابھرتے ہوئے خطرے کو ناکام بنا سکیں۔
انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے فوج پر کوئی پابندی نہیں ہے۔میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور پوری قوم بھی ان کے ساتھ ہے۔
میرا مؤقف ثابت قدم ہے کہ ہم جنوبی لبنان کے ‘سکیورٹی زون’ میں اتنی مدت تک موجود رہیں گے جتنی ضرورت ہو، تاکہ شمالی اسرائیل کے رہائشیوں اور ریاستِ اسرائیل کے تمام شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔


