وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، ہلاکتیں 235 تک پہنچ گئیں،سرکاری ذرائع

Date:

وینزویلا میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 235 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق متعدد افراد اب بھی لاپتا ہیں اور سیکڑوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں یکے بعد دیگرے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو شدید زلزلے ریکارڈ کیے گئے، جن کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ زلزلوں سے رہائشی عمارتوں، سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 235 افراد جاں بحق جبکہ 1,500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم کئی مقامات پر ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے۔

دارالحکومت کاراکس میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہونے کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور متاثرین کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ شدید زلزلوں سے کاراکس انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی متاثر ہوا، جس کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ وینزویلا کی قائم مقام صدر نے ساحلی اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

رپورٹس کے مطابق دو بڑے زلزلوں کے بعد اب تک ایک درجن سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جبکہ ماہرین نے آئندہ ہفتے کے دوران تقریباً 5 شدت کے مزید زلزلے کے امکان کا بھی اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے وینزویلا کی مدد کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی ہیں، جبکہ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے زلزلہ متاثرین کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک لاکھ یورو امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات، پینے کے صاف پانی اور عارضی رہائش کی فراہمی کے لیے سرگرم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related