حملے کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، آئندہ کسی بھی جارحیت کا مزید سخت جواب دیا جائے گا: پاسدارانِ انقلاب

Date:

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب (سپاہ پاسداران) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے کے جواب میں اس کی بحریہ نے خطے میں امریکی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا جواب اس سے کہیں زیادہ سخت اور وسیع ہوگا۔

پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد امریکا، جو معاہدوں کی خلاف ورزی کے حوالے سے بدنام ہے، نے بھی چند گھنٹے قبل اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستے سے گزرنے والے ایک جہاز کو جواز بنا کر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساحلی علاقوں پر فضائی حملہ کیا۔

بیان کے مطابق اس حملے کے ردعمل میں پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے خطے میں موجود امریکی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی شق پانچ کے تحت آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی تنظیم اور نگرانی کی ذمہ داری ایران کے سپرد ہے، تاہم امریکا مختلف بہانوں اور اقدامات کے ذریعے اس معاہدے سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا اسے مناسب جواب دیا گیا ہے، اور آئندہ بھی اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت دہرائی گئی تو اس کا جواب موجودہ کارروائی سے کہیں زیادہ وسیع اور شدید ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related