کراچی میں ٹماٹر کی قیمت سن کو شہری لال پیلے ہوگئے،ایک کلو ٹماٹر 300 روپےکا ہوگیا

Date:

کراچی میں ٹماٹر کی قیمتوں نے ایک بار پھر عوام کی پریشانی بڑھا دی ہے، جہاں ایک کلو ٹماٹر 300 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

سابق نائب صدر کراچی چیمبر یونس سومرو کے مطابق سندھ میں ٹماٹر کی نئی فصل کی پنیری تیار ہو چکی ہے اور جولائی سے اس کی کاشت کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مون سون کی بارشوں کے باعث 10 سے 20 فیصد پودے متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے، تاہم کاشتکاروں کو یہ خطرہ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کی فصل نومبر تک لگائی جاتی ہے جبکہ پیداوار اپریل تک جاری رہتی ہے۔ مئی اور جون میں قیمتیں نسبتاً مستحکم رہتی ہیں، تاہم جولائی میں نئی فصل آنے سے قبل قلت پیدا ہونے کے باعث ٹماٹر مہنگا ہو جاتا ہے۔

یونس سومرو کا کہنا تھا کہ طلب پوری کرنے کے لیے ایران سے ٹماٹر درآمد کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق سندھ میں کنٹرولڈ ماحول  کے تحت سال بھر ٹماٹر کی پیداوار ممکن ہے، تاہم اس کے لیے سرمایہ کاری درکار ہے۔ اس سلسلے میں کراچی چیمبر اور سندھ حکومت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related