شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Date:

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے چار افراد کی نماز جنازہ آج تہران میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی، جس میں ملک کی اعلیٰ سیاسی، عسکری اور مذہبی قیادت سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ تہران کے مصلیٰ امام خمینی میں منعقد ہوئی، جہاں ممتاز شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے نماز جنازہ کی امامت کرائی۔ نماز جنازہ کے موقع پر پورا مصلیٰ اور اطراف کی شاہراہیں سوگواروں سے کھچا کھچ بھری رہیں، جبکہ شرکاء نے شہداء کی یاد میں دعائیں کیں اور ان کے مشن سے وفاداری کے عزم کا اظہار کیا۔

جنازے میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف، اعلیٰ عدلیہ کے حکام، کابینہ کے ارکان، مذہبی شخصیات، سفارت کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے تین بیٹے مسعود خامنہ ای، میثم خامنہ ای اور مصطفیٰ خامنہ ای بھی نماز جنازہ میں موجود تھے اور انہوں نے اپنے والد اور خاندان کے دیگر شہداء کو اشک بار آنکھوں سے الوداع کہا۔

نماز جنازہ میں  سپریم لیڈر شہید کے تین بیٹوں سمیت ایران کی مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی اعلیٰ قیادت بھی شریک ہوئی، جن میں پاسداران انقلاب کے سربراہ احمد وحیدی اور قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نمایاں تھے۔ ان کے علاوہ پاسداران انقلاب، بسیج، فوج اور دیگر عسکری اداروں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد لاکھوں سوگواروں نے "لبیک یا خامنہ ای” اور "مرگ بر اسرائیل” جیسے نعرے لگائے، جبکہ فضا نوحہ و ماتم اور دعاؤں سے گونجتی رہی۔ شرکاء نے شہداء کے جسد خاکی پر پھول نچھاور کیے اور ایران کی خودمختاری اور مزاحمتی پالیسی کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں عوام کی غیرمعمولی شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ ایرانی معاشرے میں ان کی مذہبی و سیاسی حیثیت انتہائی مضبوط تھی، جبکہ اس اجتماع کو ایران کے اندر قومی یکجہتی اور نظام کے ساتھ عوامی وابستگی کے اظہار کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related