دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے، اپنے دستخط کی عزت کریں: عباس عراقچی کی ٹرمپ کو وارننگ

Date:

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ اگر دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا تو حتمی معاہدے پر مذاکرات کا آغاز ممکن نہیں ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ لاکھوں ایرانی شہریوں نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے جنازے میں بھرپور شرکت کر کے قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نہ ایرانی عوام اور نہ ہی ایران کی بہادر مسلح افواج کسی بھی قسم کی دھمکی سے مرعوب ہوں گی اور ملک اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت کی شق نمبر 13 بالکل واضح ہے، جس کے مطابق دھمکیوں کے تسلسل کے دوران حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں کیے جائیں گے۔

عباس عراقچی نے متعلقہ فریق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاہدے کو آگے بڑھانا ہے تو پہلے اپنے دستخط اور کیے گئے وعدوں کا احترام کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت کا گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، صارفین کو ریلیف نہ دینے کا اعلان

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران عوام...

زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 9 اہلکار شہید، کلیئرنس آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشت گردوں نے پولیس...

ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان، ایف-35 طیاروں کی فروخت پر بھی آمادگی کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ پر عائد پابندیاں...