گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آبادکابینہ کی تقریبِ حلف برداری،وزیراعلیٰ امجد حسین آزر نےحلف لیا

Date:

**اسلام آباد:گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کی نومنتخب صدر اور کابینہ سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے حلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری جی بی ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی بی جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کے اراکین وفاقی دارالحکومت میں گلگت بلتستان کی توانا آواز ہیں اور جن فورمز پر گلگت بلتستان کی نمائندگی موجود نہیں، وہاں تک اپنی اور گلگت بلتستان کے عوام کی آواز پہنچانے میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت گلگت بلتستانی ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہر فورم پر اپنے خطے کی مؤثر نمائندگی کریں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم صحافی دراصل گلگت بلتستان کے سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ قومی سطح پر اپنے علاقے کے مسائل، احساسات اور ترجیحات کو اجاگر کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں آزادیِ اظہارِ رائے کا تحفظ بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور کسی بھی صورت اس پر قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، کیونکہ جب صحافی خود کو محفوظ محسوس کریں گے تو وہ مزید بہتر انداز میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر سکیں گے۔

امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان صحافیوں کو جو سہولیات فراہم کر رہی ہے، ان سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان کے صحافیوں کو بھی مستفید کیا جائے گا۔ اس ضمن میں صحت کارڈ، انشورنس اور دیگر فلاحی امور کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

اس موقع پر گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے صدر سید عارف کاظمی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مقیم صحافی تمام تر مشکلات کے باوجود ہر فورم پر گلگت بلتستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غیر ملکی طاقتوں کا آبنائے ہرمز میں کوئی مفاد یا جواز نہیں ہے،پاسداران انقلاب

ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے حوالے...

امریکی حملوں کے بعد ایران کے جوابی حملے شروع، خطے میں متعدد امریکی اڈے نشانہ

ایران کی پاسداران انقلاب  نے اعلان کیا ہے کہ...