حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا،پیٹرول کی نئی قیمت کتنی ہوگئی

Date:

وفاقی حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بوجھ ڈالتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے چکا ہے

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 9 روپے 64 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر عائد لیوی بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول پر 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بدستور برقرار رکھی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر انحصار کرنے والے شعبوں، خصوصاً ٹرانسپورٹ، زراعت اور صنعتی سرگرمیوں کی لاگت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی مسقط پہنچ گئے، عمانی حکام نے استقبال کیا

مسقط: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری...

تہران کے مشرقی علاقے میں دھماکوں کی اطلاعات، ایرانی میڈیا

تہران: ایرانی میڈیا نے صوبہ تہران کے مشرقی علاقوں...