البرز پہاڑی سلسلے کے اوپر ایف-15 جنگی طیارہ مار گرایا گیا: ایرانی حکام کا دعویٰ

Date:

ایرانی فضائی دفاعی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران کے مغرب میں واقع البرز پہاڑی سلسلے کے اوپر ایک دشمن ایف-15 جنگی طیارے کو میزائل نظام کے ذریعے مار گرایا گیا ہے۔

ایران کی عربی زبان کی ایک سرکاری خبر ایجنسی کے حوالے سے مغربی تہران کے فضائی دفاعی مرکز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی فوج کے فضائی دفاعی میزائل سسٹم نے دشمن کے ایف-15 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں طیارہ تباہ ہو کر گر گیا۔

عہدیدار کے مطابق طیارہ ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جس پر فضائی دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ہدف بنایا۔

دوسری جانب اس واقعے کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، تاہم جاری علاقائی کشیدگی کے دوران ایران اور امریکا۔اسرائیل کے درمیان فضائی جھڑپوں اور طیاروں کے مار گرائے جانے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کی فضاؤں پر برتری کا دعویٰ بے نقاب؟ امریکی ایف-15 طیارہ گرائے جانے کے بعد نئی بحث

ایران اور امریکا۔اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران...

امام خامنہ ای کی شہادت کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، علی لاریجانی کا ٹرمپ کو انتباہ

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے...

ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، مگر دفاع ہمارا حق ہے: صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے خلیج فارس کے...