ڈیمونا کے قریب میزائل حملے کے بعد کسی قسم کے تابکاری کے خطرے کے شواہد نہیں ملے،ایٹمی توانائی ایجنسی

Date:

ویانا: ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے علاقے ڈیمونا کے قریب میزائل حملے کے بعد کسی قسم کے تابکاری کے خطرے کے شواہد نہیں ملے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور اب تک حساس جوہری تنصیب کو کسی نقصان کے آثار سامنے نہیں آئے۔

بیان کے مطابق خطے کے مختلف ممالک سے موصول ہونے والی معلومات میں بھی کسی غیر معمولی تابکاری کی سطح ریکارڈ نہیں کی گئی۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی نے جوہری تنصیبات کے اطراف میں انتہائی احتیاط برتنے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی بھی وقت جوہری تحفظ کے سنگین بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کے میزائل حملے،اسرائیل میں کم از کم 180 افراد زخمی ہوئے8 کی حالت تشویشناک

مقبوضہ بیت المقدس: ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے...

عمرہ ویزا رکھنے والےزائرین 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑ دیں،سعودی حکام کی وارننگ

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین...

پمز کے میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دے دیا

اسلام آباد: پمز کے میڈیکل بورڈ نے بانی پی...