بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے کی گفتگو کو وفاقی حکومت نے بلاوجہ متنازع بنایا،سہیل آفریدی

Date:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے کی گفتگو کو وفاقی حکومت نے بلاوجہ متنازع بنایا ہے۔

خیبرپختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کا باقاعدہ اردو ترجمہ کروایا گیا ہے، جو محض ایک بیٹے کے اپنے والد کے لیے جذبات کا اظہار تھا اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بیٹے کی اپنے والد کے لیے تشویش فطری امر ہے، تاہم اس بیان کو جی ایس پی پلس معاہدے سے جوڑنا غلط بیانی کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس کی خلاف ورزی درحقیقت وفاقی حکومت خود کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اگر ملک کی صنعتیں مکمل طور پر فعال ہوتیں تو تجارتی خسارہ کم ہو سکتا تھا، مگر وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث کسان، طلبہ اور عام شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت بھی متاثر ہے اور ان کی آنکھ میں تکلیف ہے، جبکہ ان کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کی ضرورت کے پیش نظر خیبرپختونخوا اس حوالے سے بہتر اقدامات کر رہا ہے، جبکہ وفاقی حکومت ماحولیاتی اصولوں کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related