سانبہ میں تلاشی کی کارروائی،مقامی افراد کے حملے میں بی ایس ایف کے دو اہلکار زخمی

Date:

جموں: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں تلاشی کارروائی کے دوران مقامی افراد کے حملے میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع سانبہ کے علاقے سوپوال کی گجر بستی میں پیش آیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گھروں کی تلاشی اور چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔ اس دوران مقامی افراد نے مزاحمت کرتے ہوئے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بی ایس ایف کے ایک انسپکٹر اور ایک سب انسپکٹر زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی شناخت انسپکٹر امتیاز اور سب انسپکٹر دیویندر کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر آپریشن کے وقت وردی میں نہیں تھے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ آخری اطلاعات تک علاقے میں سیکیورٹی آپریشن جاری تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related