ایران امریکا مذاکرات کار امن معاہدے کے مسودے پر متفق، آج دوپہر تک اعلان متوقع: امریکی اخبار

Date:

امریکا اور ایران کے درمیان تمام محاذوں پر جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان اتوار کی دوپہر تک متوقع ہے۔

امریکی اخبار دی واشنگٹن ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے کی صبح معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہو گیا تھا اور اس کا اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا جا سکتا ہے۔

اخبار کے مطابق مذاکرات کاروں، جن میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر  شامل ہیں، نے اس مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ امن معاہدے کے مسودے کو حتمی منظوری کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کو بھیج دیا گیا ہے۔

اگر یہ معاہدہ کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ گزشتہ چھ ہفتوں سے جاری جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کر سکتا ہے، اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ نئے حملوں کا امکان بھی موجود رہ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی مکمل تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں۔ یہ بھی غیر واضح ہے کہ اہم اختلافی نکات، بشمول ایران کے جوہری پروگرام کے مستقبل اور پابندیوں میں نرمی کے مطالبات، کس طرح حل کیے جائیں گے۔ دونوں فریقین کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے طریقۂ کار پر بھی اتفاق کرنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غیر ملکی طاقتوں کا آبنائے ہرمز میں کوئی مفاد یا جواز نہیں ہے،پاسداران انقلاب

ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے حوالے...

گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آبادکابینہ کی تقریبِ حلف برداری،وزیراعلیٰ امجد حسین آزر نےحلف لیا

**اسلام آباد:گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کی...

امریکی حملوں کے بعد ایران کے جوابی حملے شروع، خطے میں متعدد امریکی اڈے نشانہ

ایران کی پاسداران انقلاب  نے اعلان کیا ہے کہ...