واشنگٹن،وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کی چیک پوائنٹ پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آور ماراگیا

Date:

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب چیک پوائنٹ پر فائرنگ کرنے والا شخص سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔ ملزم کی شناخت نیسائربیسٹ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق ریاست میری لینڈ سے بتایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملزم ماضی میں ذہنی مسائل کا شکار رہا تھا اور پہلے بھی امریکی خفیہ سروس اہلکاروں سے جھگڑ چکا تھا۔

جوابی کارروائی کے دوران ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا جو بعد میں چل بسا، تاہم واقعے میں کوئی سکیورٹی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً 6 بجے پیش آیا، جس کے بعد وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا، تاہم بعد میں پابندیاں ہٹا لی گئیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود تھے، تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔

کئی صحافیوں کے مطابق تقریباً 30 گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں، اور فائرنگ کے بعد اسنائپرز کو وائٹ ہاؤس کی چھت پر تعینات کر دیا گیا۔ نارتھ لان میں موجود صحافیوں کو پریس روم منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی۔

اے بی سی نیوز سمیت کئی چینلز کے صحافی اس وقت لائیو رپورٹنگ کر رہے تھے، اور فائرنگ کی آوازیں براہِ راست نشریات میں بھی سنی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غیر ملکی طاقتوں کا آبنائے ہرمز میں کوئی مفاد یا جواز نہیں ہے،پاسداران انقلاب

ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے حوالے...

گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آبادکابینہ کی تقریبِ حلف برداری،وزیراعلیٰ امجد حسین آزر نےحلف لیا

**اسلام آباد:گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کی...

امریکی حملوں کے بعد ایران کے جوابی حملے شروع، خطے میں متعدد امریکی اڈے نشانہ

ایران کی پاسداران انقلاب  نے اعلان کیا ہے کہ...