امریکا اور ایران معاہدہ: صدر ٹرمپ کا اہم دعویٰ، متعدد مسلم رہنماؤں سے رابطے کی تفصیلات سامنے آگئیں

Date:

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران معاہدے پر مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور معاہدے کے حتمی پہلو زیرِ غور ہیں۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ان کی بات چیت مثبت رہی ہے اور ایران معاملے پر کئی اہم رہنماؤں سے مشاورت کی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، اور قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن سے گفتگو کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر بھی اتفاق متوقع ہے، جو خطے میں کشیدگی میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غیر ملکی طاقتوں کا آبنائے ہرمز میں کوئی مفاد یا جواز نہیں ہے،پاسداران انقلاب

ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے حوالے...

گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آبادکابینہ کی تقریبِ حلف برداری،وزیراعلیٰ امجد حسین آزر نےحلف لیا

**اسلام آباد:گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کی...

امریکی حملوں کے بعد ایران کے جوابی حملے شروع، خطے میں متعدد امریکی اڈے نشانہ

ایران کی پاسداران انقلاب  نے اعلان کیا ہے کہ...