ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا لبنانی پارلیمان کے اسپیکر کومزاحمت و آزادی کے دن پر مبارکباد

Date:

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کو “عیدِ مزاحمت و آزادی” کی سالگرہ کے موقع پر علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

عراقچی نے اپنے پیغامات میں لبنانی حکومت، عوام اور مزاحمت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سن 2000 میں اسرائیل کے جنوبی لبنان سے انخلا کو “تاریخی فتح” قرار دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران لبنان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ اسرائیلی قبضے اور جارحیت کے خلاف لبنانی عوام کی “جائز مزاحمت” کی بھی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ لبنان میں ہر سال 25 مئی کو “عیدِ مزاحمت و آزادی” منائی جاتی ہے، جو سن 2000 میں اسرائیلی افواج کے جنوبی لبنان کے بیشتر علاقوں سے انخلا کی یاد میں منایا جانے والا قومی دن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غیر ملکی طاقتوں کا آبنائے ہرمز میں کوئی مفاد یا جواز نہیں ہے،پاسداران انقلاب

ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے حوالے...

گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آبادکابینہ کی تقریبِ حلف برداری،وزیراعلیٰ امجد حسین آزر نےحلف لیا

**اسلام آباد:گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کی...

امریکی حملوں کے بعد ایران کے جوابی حملے شروع، خطے میں متعدد امریکی اڈے نشانہ

ایران کی پاسداران انقلاب  نے اعلان کیا ہے کہ...