پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کے باوجود بلند سطح پر برقرار، لیوی بوجھ میں کمی نہ آ سکی

Date:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  حالیہ کمی کے باوجود پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں اب بھی بلند سطح پر برقرار ہیں جبکہ صارفین پر عائد پیٹرولیم لیوی کا اضافی بوجھ کم نہیں ہو سکا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 36 دنوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جس میں تین بار اضافہ اور تین بار کمی کی گئی۔ تاہم مجموعی طور پر قیمتیں پانچ ہفتے قبل کے مقابلے میں اب بھی زیادہ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 61 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد بعد ازاں 33 روپے 80 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی۔ اس ردوبدل کے باوجود ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 36 پیسے فی لیٹر کا اضافہ بدستور برقرار ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق بار بار قیمتوں میں تبدیلی کے باوجود اصل ریلیف عوام تک منتقل نہیں ہو سکا، جبکہ پیٹرولیم لیوی کا بوجھ صارفین پر پہلے کی طرح برقرار ہے، جس سے مجموعی مہنگائی پر دباؤ کم نہیں ہو رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

نیٹو ممالک کا آبنائے ہرمز کے قریب فوجی نقل و حرکت کا عندیہ

بین الاقوامی سیکیورٹی فورم شنگری لا ڈائیلاگ کے دوران...

مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم پیش رفت

آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں کے...