سعودی عرب اورحوثیوں کے مابین کشیدگی،پاکستان کی ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی

Date:

پاکستانی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں کہا، پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں یا پاکستانی بحری مفادات کے خلاف کسی بھی معاندانہ اقدام کو پاکستان کی قومی سلامتی اور مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔پاکستان نے سعودی عرب کے خلاف حوثی باغیوں کی دھمکیوں کی بھی مذمت کی۔

سعودی عرب کے قریبی سکیورٹی شراکت دار پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا، پاکستان مملکت سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے تنازعے میں گھسیٹنے کی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے اور برادر مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔‘‘

جوہری صلاحیت کا حامل ملک پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ایک وسیع فوجی اتحاد برقرار رکھتا ہے۔اگر پاکستان اس تنازعے میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت کرتا ہے تو اس سے اسلام آباد یمن کی جنگ میں براہ راست تہران کے مدمقابل آ کھڑا ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی مسقط پہنچ گئے، عمانی حکام نے استقبال کیا

مسقط: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری...

تہران کے مشرقی علاقے میں دھماکوں کی اطلاعات، ایرانی میڈیا

تہران: ایرانی میڈیا نے صوبہ تہران کے مشرقی علاقوں...