عمران خان بھی کہیں گے تو فیصلہ واپس نہیں لوں گا: علی امین گنڈاپور

Date:

وزیراعلیٰ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ حرف بہ حرف قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح متحد ہےاور تمام اراکین نے بانیِ پی ٹی آئی کے فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہناتھا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہماری حکومت کوگرایا نہیں جا سکتا۔حکومت جومنصوبے اور سازشیں بنا رہی ہے، ان کے خلاف ہم نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے اور انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ میں پہلے ہی استعفیٰ دے چکا ہوں اور اب اگر بانیِ پی ٹی آئی بھی کہیں تو بھی اپنا فیصلہ واپس نہیں لوں گا، اس لیے وقت ضائع کر کے ڈرامہ بازی نہ کی جائے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اب میں پارٹی میں بطور کارکن کام کروں گا اور کوئی عہدہ یا پوزیشن قبول نہیں کروں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد اسکوٹی حادثے میں جاں بحق 2 لڑکیوں کے ورثا نے ملزم کو معاف کردیا۔

سیکرٹریٹ چوک شاہراہِ دستور پر اسکوٹی حادثے میں جاں...

امریکاایران میں نظام تبدیل کرنے کی تمام کوششوں میں ناکام ہوا، ٹام براک کا اعتراف

ایران کی نیم سرکاری مہر خبر رساں ایجنسی کے...

پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار خریدنے کی اجازت دے دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان...

گزشتہ روز کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے...