نیب نے قومی خزانے میں 10 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی بچت کے علاوہ 2.3 ٹریلین روپے کی ریکوری کی ہے،چیئرمین نیب

Date:

کرپشن کا خاتمہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے نیب اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ بدعنوانی میں ملوث ہر عنصر کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے ایساکہنا ہے چیئرمین نیب لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا۔ وہ آج نیب ہیڈ کوارٹرز میں انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کی مناسبت اے تقریب سے خطاب کر عہے تھے۔ انھوں نے کہا نیب نے قومی خزانے میں 10 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی بچت کے علاوہ2.3 ٹریلین روپے کی ریکوری کی ہے چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ کوئی واحد ادارہ بدعنوانی کا خاتمہ نہیں کر سکتا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ہی اس لعنت کو شکست دی جا سکتی ہے۔  انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بدعنوانی میں ملوث ہر عنصر کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ معیشت کو ڈاکومنٹیشن یقینی طور پر ملک کے لیے مددگار ثابت ہوں گی اور بدعنوانی پر کافی حد تک قابو پانے کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بد عنوانی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

 پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ابھرتی ہوئی بیٹر شوال...

خبردار آپ کا موبائل ڈیٹا محفوظ نہیں،ہیکر اینڈرائیڈ ڈوائسز سے حساس ڈیٹا صرف 30سیکنڈ میںچرا سکتے ہیں

ماہرینِ سائبر سیکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ اینڈرائیڈ...

اے آئی کمپنیوں اور چِپ ساز اداروں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے، اے ایس ایم ایل کے منافع میں اضافہ متوقع

ایمسٹرڈیم (رائٹرز)  مصنوعی ذہانت (AI) کمپنیوں اور کمپیوٹر چِپ...

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ریلوے کو 6 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال نے...