خبردار سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع ہے،سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

Date:

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سرکاری ملازمین کے لیے سیاسی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق واضح اور سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین کسی بھی سیاسی جلسے، جلوس یا اجتماع میں شرکت کے مجاز نہیں ہوں گے اور نہ ہی وہ اپنے عہدے، سرکاری حیثیت یا اثر و رسوخ کو کسی سیاسی مقصد کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

محکمہ تعلیم نے اس امر پر بھی واضح پابندی عائد کی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی کسی قسم کی سیاسی تشہیر، کسی جماعت یا رہنما کی حمایت یا مخالفت، یا سیاسی مواد شیئر کرنے سے باز رہیں گے۔

اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں تادیبی اقدامات بھی شامل ہوں گے، جبکہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سخت نگرانی کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سعودی عرب کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کی...

محسن نقوی اور طلال چوہدری سے امریکی محکمہ خارجہ کےمعاون کی اہم ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری...