گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نےنوصیرات کیمپ، دیرالبلاح ،رفح اور خان یونس سمیت دوسو پچاس سے زائدمقامات پرحملے کیے، رفح شہر کے الزہر محلے میں رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیاجس میں متعدد فلسطینی شہید اورزخمی ہوگئے،یعبید،البریح اور نابلس میں درجنوں اسرائیلی بکتربند گاڑیاں داخل ہو گئیں،جنین کے وسط میں اولڈ سٹی اور سبط محلے میں اسرائیلی فوج نے بارود کی برسات کرتے ہوئے تین شہریوں کوشہیدکرد یا،ادھر جنوبی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی جانب سےچھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،صیہونی فورسز نےرام اللہ سے سینکڑوں معصوم فلسطینیوں کو حراست میں لےلیا،اسرائیل نےبین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتےہوئےکئی سکول ہسپتال سمیت عبادت گاہوں کو بھی مٹی کےڈھیر میں تبدیل کردیا ہے


