صوابی میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ میں طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ ملک میں 8 فروری کو انتخابات ہوں گے، مجھے کوئی مسئلہ نہیں کہ ملک میں کوئی بھی لیڈر پاپولر ہو جائے، اگر مقبولیت بہتر ڈلیوری میں تبدیل نہیں ہو تو وہ تباہی میں تبدیل ہو جاتی ہے انھوں نے کہا ریاست کا نظام قانون اور آئین کے مطابق چلتا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ریاست آئین کے تحت اقدامات کرتی ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے، ریاستی اداروں پر حملہ ہر ملک میں جرم ہے، معاشرے میں مختلف طبقوں میں تصادم غلط ہے، جمہوریت مختلف مدارج طے کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، جمہوریت اور حکومت کا جائزہ کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہیے، دنیا میں پارلیمانی نظام نے بتدریج طاقت حاصل کی۔
قانون ہاتھ میں مت لینا، کارروائی ہوگی، وزیراعظم نےخبردارکردیا
Date: