ٹرمپ کو ایرانی جواب کا شدت سے انتظار،آج جواب ملنے کی توقع ظاہر کردی

Date:

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر ایران کا جواب آج موصول ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاملات طے نہ پائے تو واشنگٹن کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں “آپریشن پروجیکٹ فریڈم” کو مزید شدت کے ساتھ دوبارہ شروع کیا جائے گا، تاہم اس بار یہ “پروجیکٹ فریڈم پلس” کے نام سے ہوگا جس میں اضافی اقدامات بھی شامل کیے جائیں گے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ امریکا نے پاکستان کی درخواست پر “پروجیکٹ فریڈم” کو عارضی طور پر روک رکھا ہے۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ٹرمپ کے بیان کو خطے میں جاری کشیدگی اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی مبصرین کی نظریں ایران کے ممکنہ ردعمل پر مرکوز ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related