ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میںامریکی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا،پاسدارانِ انقلاب

Date:

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں موجود امریکی تنصیبات اور مفادات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کے میزائل اور ڈرون مکمل طور پر تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر خطے میں امریکی اہداف اور دشمن کے جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایرانی کمانڈر نے کہا کہ ایران اپنی بحری تجارت اور توانائی کی ترسیل کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو جنگ بندی میں توسیع سے متعلق تجاویز بھی بھجوائی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related