اسلام آباد میں بلتستان سے تعلق رکھنےوالے نوجوان کو قتل کر دیا گیا، ورثا کا شدیداحتجاج

Date:

اسلام آباد کے نواحی علی پورمیں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز نئی آبادی علی پور میں ایچ بی ایس اسپتال کے قریب تلخ کلامی کے بعد سیف اللہ ستی سعد ستی زین سمیت ملزمان نےشرافت حسین پر پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شرافت حسین شدید زخمی ہو تاہم اسپتال منتقل کرنے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، اتوار کے روز مقتول کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد گلگت بلتستان کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے مین لہتراڑ روڈپر لاش رکھ کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکےشدیس احتجاج کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی تاہم اس دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی فوری گرفتاری کی یقین دہائی کروائی۔پولیس کی یقین دہانیوں کے بعدمظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔ اسلام آباد کا نواحی علاقہ علی پور جرائم کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ آئے روز قتل اقدام قتل اور چوری ڈکیتی کی وارداتیں عام ہیں لیکن پولیس ان جرائم کو روکنے اور ملزمان کی سرکوبی میں ناکام ہے

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے کے بعد خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کاسخت ردعمل

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق...

اسلام آباد میں امن مذاکرات کی تیاری، مگر ایران کی شرکت تاحال مشکوک

امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات آج پاکستان...

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے کسی نئے دور کا کوئی منصوبہ نہیں: ایرانی وزارتِ خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح...