فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی آنرواکے اعلان کے مطابق صیہونی فوج کے حملوں اور بمباری کے باعث غزہ میں روزانہ 37 بچے اپنی ماؤں سے محروم ہو جاتے ہیں۔انروا کا کہنا ہے کہ غزہ کے باشندوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 10,000 سے زائد خواتین شہید اور 19,000 زخمی ہوچکی ہیں۔آبروا کےمطابق،اسرائیل غزہ میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے اور اوسطاً 37بچے روزانہ اپنی ماؤں سے محروم ہو رہے ہیں۔عالمی ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی میں حالات زندگی انتہائی خطرناک ہیں، خاص طور پر 155,000 سے زائد حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کو پینے کے پانی اور حفظان صحت کی سہولیات تک رسائی میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔
فلسطین روزانہ 37بچے ماں باپ سے محروم ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ
Date: