حزب الله کا اسرائیل پر راکٹوں کی بارش، متعدد ہلاک، ہر طرف آگ، بڑی تباہی پھیل گئی

Date:

لبنان کی اسلامی مذاحمت تنظیم حزب اللہ نے اپنے شہید کمانڈر ابوو نعیمہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے نسل کش اسرائیلی فوج کےہیڈکوارٹر پر 200 سے زیادہ راکٹ اور 20سے زائد ڈرونزفائر کیے ہیں۔جس کے نتیجے میں صیہونی مقبوضہ علاقوں میں بڑی تباہی پھیل گئی ہےرپورٹ کے مطابق حزب اللہ نےاسرائیلی فوج کے نئے ہیڈ کوارٹر،اییلایت، کاتساویا، گاملا، اوریردن کی بیرکوں کی آرٹلری رجمنٹ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا حزب اللہ کے مجاہدین نے شمالی علاقے میشار کے انٹیلی جنس بیس اور جولان کےمعالیہ میں ہرمون بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ ایلانیا کے مرکزی اڈے اور جولانی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر اور شراگاہ بیرک میں ایگور یونٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ .ادھر صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے لبنان سے 25 سے زائد ڈرونز کی مقبوضہ فلسطین میں آمد کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہےکہ مقبوضہ جولان کے جنوب میں کتسرین اور اس کے اطراف میں خطرے کے سائرن بج گئے۔صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی اپنے نقصانات کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے مقبوضہ جولان میں ایک واقعہ میں کم از کم ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کی خبر دی اور اعلان کیا کہ جولان کے علاقے میں حزب اللہ کے میزائلوں کے حملوں کے بعد اس علاقے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت نے بد نیتی سے مذاکرات کا عمل خراب کیا،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور...

ای سی سی کاصنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور، گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مسترد

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی...

پریشان ہوں کہ کہیں خطے میں جغرافیائی تبدیلی تو نہیں لائی جارہی، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں پریس...