خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں چلتی کار پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اے ایس آئی اپنے 3 بھانجوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق واقعہ ڈی آئی خان میں لکی مروت انڈس ہائی وے پر وائلڈ لائف دفتر کے قریب پیش آیا۔جس میں پولیس اے ایس آئی سعد اللہ خان تترخیل 3 بھانجوں سمیت جاں بحق ہو گئے جب کہ واقعے میں کار میں موجود خواتین معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ تینوں بچے اے ایس آئی سعد اللہ خان کے بھانجے تھے۔ اے ایس آئی سعد اللہ خان کار میں خواتین و بچوں سمیت علاج معالجے کے لیے پشاور جا رہے تھے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے شہر میں پھر دہشت گردی
Date: