کراچی:ٹرین کی ذد میں آکر2خواتین جاں بحق

Date:

پولیس کے مطابق گھگھر پھاٹک لنک روڈ بمبو گوٹھ کے قریب سے گزرنے والے ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 2 خواتین ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔ایس ایچ او لانڈھی ریلوے پولیس سکندر علی کے مطابق ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق دونوں خواتین کی شناخت 53 سالہ سوگھڑ بی بی اور 43 سالہ لال بی بی کے نام سے کی گئی جو کہ گھگھر پھاٹک کی رہائشی تھیں۔پولیس کے مطابق دونوں خواتین ایک مزار سے منت مانگ کر واپس جا رہی تھیں کہ اس دوران پشاور سے کراچی آنے والی رحمٰن بابا ایکسپریس کی زد میں آکر جان سے چلی گئیں۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک توجہ کا مرکز بن گئی

شعیب ملک اور ان کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا...

امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنےگا,ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس...