ناکہ بندی کے باؤجود 24 گھنٹوں میں ہرمز سے 15 بحری جہاز گزرے،پاسداران انقلاب

Date:

ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 بحری جہاز، جن میں چار آئل ٹینکر بھی شامل ہیں، آبنائے ہرمز سے گزرے۔

ان جہازوں نے ضروری اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد آبنائے ہرمز عبور کی، جبکہ سپاہِ پاسداران کی بحریہ نے ان کے محفوظ گزرنے کے لیے سیکیورٹی فراہم کی۔

بحریہ نے پیر کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو منظم اور محفوظ بنانے کے اقدامات بدستور جاری ہیں۔

اس کے ساتھ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے اطراف میں سرگرم تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ خطے سے باہر کی کسی بھی دشمن غیر ملکی فوج کے ساتھ تعاون سے گریز کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسی افواج کے ساتھ کسی بھی نوعیت کا تعاون براہِ راست سیکیورٹی خطرہ تصور کیا جائے گا، اور اس صورت میں متعلقہ جہاز یا فریق کے خلاف مقررہ ضوابط اور طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related