ایران کےایک رکن پارلیمنٹ احمد نادری نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے شاہرود شہر سے بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔اپنےایکس‘ پلیٹ فارم پرایک ٹویٹ میں انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے شاہرود شہر سے ایک بین البراعظمی میزائل لانچ کیا۔ انہوں نے کہا یقیناً یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے، کیونکہ ڈیٹرنٹ میزائلوں کی تیاری میں ہمارا فوجی راستہ مستقل، خودمختار اور جاری ہے۔تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران کو زیادہ سے زیادہ ڈیٹرنس حاصل کرنے کے لیے جلد ہی جوہری تجربہ کرنا چاہیے اور اس کا باضابطہ اعلان کرنا چاہیے۔گذشتہ اکتوبر میں 39 ارکان پارلیمنٹ نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کو ایک خط لکھاتھا جس میں انہوں نے ڈیٹرنس حاصل کرنے کے لیے جوہری ہتھیار بنانے کے حوالے سے ایران کے فوجی نظریے کو تبدیل کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے ضروری صلاحیتیں فراہم کرنے پر بھی زور دیا
ایران کابین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوٰی
Date: