ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ، امریکی تجویز کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اگرچہ ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق امریکی تجویز کا متن سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا، تاہم امریکی ذرائع ابلاغ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اس کی تفصیلات شائع کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان 12 اپریل سے جاری مذاکرات کے پانچویں دور کے بعد یہ تازہ امریکی تجویز سامنے آئی ہے، جس کا مقصد مذاکرات میں حائل رکاوٹ، یعنی ایران کی یورینیم افزودگی کے حق کا کوئی قابلِ قبول حل تلاش کرنا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے اکسوس نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ تجویز کے دو مرکزی نکات ہیں۔عمان کی تجویز اور امریکی حمایت سے ایک نیا علاقائی نیوکلیئر کنسورشیم قائم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی اور امریکہ کی نگرانی میں صرف پرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کرے گا۔ اس کنسورشیم کا مرکز ایران سے باہر ہوگا، جس پر ایرانی تحفظات موجود ہیں۔ایک اور تجویز یہ ہے کہ امریکہ اصولی طور پر ایران کے افزودگی کے حق کو تسلیم کرے تاہم ایران اپنی سرزمین پر افزودگی کو مکمل طور پر معطل کرے۔ایران کئی بار واضح کر چکا ہے کہ وہ کسی ایسے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا جو اسے یورینیم افزودگی کے مسلمہ حق سے محروم کرے۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نےعمانی ثالث کے دورے کے بعد کہا کہ ایران اس تجویز کا جائزہ اپنے اصولوں، قومی مفادات اور ایرانی عوام کے حقوق کی بنیاد پر لے گا۔دونوں ممالک کے درمیان اگلے مذاکراتی دور میں اس تجویز پر تفصیلی بات چیت ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی قابلِ قبول حل سامنے آتا ہے تو یہ کئی سال سے تعطل کے شکار جوہری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کیلئے اسرائیل فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے،الجزیرہ

مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ پروگرام کے ڈائریکٹر اور...

احمد آباد حادثے میں طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں گر...

پیپلز پارٹی نے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز...

ایران پر حملے کی دھمکیاں بند،غزہ جنگ ختم کرو، ٹرمپ کی نیتن یاہوکو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن...