محبت کی کوئی سرحد نہیں،بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی

Date:

فیصل آباد میں سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی، جس کے بعد بیلاروس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے پاکستانی دوست سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

32 سالہ صغیر حسین کے مطابق تقریباً 10 ماہ قبل اُن کی سوشل میڈیا پر بیلاروس کی رہائشی اولگا سے شناسائی ہوئی، جو وقت گزرنے کے ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔ دونوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی بڑھنے پر انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

صغیر حسین کا کہنا تھا کہ اولگا شادی کیلئے اپنا وطن چھوڑ کر فیصل آباد پہنچیں، جہاں انہوں نے ایک مقامی مسجد میں اسلام قبول کیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد اولگا کا اسلامی نام “اولگا حسین” رکھا گیا۔

بعدازاں دونوں کی شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ اور قریبی عزیزوں نے شرکت کی۔ شادی کے بعد جوڑے نے اپنی نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مختلف ایئرلائنز نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی

لاہور سمیت ملک بھر میں فضائی سفر کرنے والے...

مشرق وسطیٰ جنگ،پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا:شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے...

گوجرانوالہ میں انوکھی بارات، دلہا ٹریکٹر پر بارات لیکر شادی ہال پہنچ گیا۔

 گوجرانوالا میں ایک انوکھی بارات اُس وقت توجہ کا...

سپریم لیڈر کے فرمان کے مطابق ہر خطرے کا مقابلہ کریں گے،ایرانی آرمی چیف

ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے...