سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے پولیس لائن شیخوپورہ میں شہید کانسٹیبل مرزا ارشد بیگ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ارشد بیگ ان کے خاندان کا اہم حصہ تھے اور ان کی ٹارگٹ کلنگ ایک بڑا صدمہ ہے، جس کا غم وہ اہل خانہ کے ساتھ بانٹتے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے اور پولیس حکام کو مجرمان کی فوری گرفتاری کے حکم بھی دیے۔ نماز جنازہ میں محکمہ داخلہ پنجاب، پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور شہید کی تدفین آبائی گاؤں کالر شیخوپورہ میں کی گئی۔