وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دورے کے دوران شاہی دیوان میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دیے گئے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔ ولی عہد نے نہ صرف ان کا پرتپاک استقبال کیا بلکہ خود گاڑی چلا کر انہیں ظہرانے کے مقام تک لے گئے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی گفتگو ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ظہرانے میں مشرقِ وسطیٰ کے اہم رہنماؤں، سعودی کابینہ کے ارکان، اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی، جب کہ ولی عہد نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے خصوصی ملاقات بھی کی۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے سعودی ولی عہد سے اہم امور پر تبادلۂ کا خیال کیا۔
Date: