کینیا میں صدر ولیم رُوٹو کی بیٹی چارلین رُوٹو پر بغیر اجازت کتاب لکھنے والے مصنف ویبسٹر اوچورا ایلی جاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں گرفتار کر لیا گیا، جس پر ملک بھر میں اظہارِ رائے کی آزادی کے حمایتیوں اور وکلاء نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق، مصنف پر الزام ہے کہ انہوں نے چارلین رُوٹو کی اجازت کے بغیر ان کی شناخت کا غلط استعمال کرتے ہوئے کتاب شائع کی، جس کا عنوان Beyond the Name: Charlene Ruto and the Youth Uprising ہے اور اسے دھوکہ دہی کے مقصد سے لکھا گیا۔ چارلین رُوٹو نے اس معاملے کی رپورٹ پولیس کو کی اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا، جبکہ استغاثہ نے انہیں مرکزی شکایت کنندہ قرار دیا ہے۔ مصنف نے عدالت میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کی اور بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔