پاکستان نے بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

Date:

پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق، یہ حملے نومبر 2024 میں طے شدہ جنگ بندی کی بھی خلاف ورزی ہیں اور بے قابو طاقت کے استعمال سے شہری جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے جبکہ خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ پاکستان لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اقوام متحدہ و ثالث فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کشیدگی کم کرنے اور قابض افواج کو جوابدہ بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ گزشتہ رات اسرائیلی طیاروں نے بیروت سمیت دیگر علاقوں میں بمباری کی تھی جس سے کئی عمارتیں تباہ اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کیلئے اسرائیل فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے،الجزیرہ

مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ پروگرام کے ڈائریکٹر اور...

احمد آباد حادثے میں طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں گر...

پیپلز پارٹی نے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز...

ایران پر حملے کی دھمکیاں بند،غزہ جنگ ختم کرو، ٹرمپ کی نیتن یاہوکو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن...