چین نے پاکستان کو 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے، KJ-500 اواکس اور جدید HQ-19 دفاعی نظام فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، جو پاکستان کی فضائی دفاع کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ حکومت پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں حاصل کی گئی متعدد سفارتی کامیابیوں کا اعلان کیا ہے جن میں چین سے 3.7 ارب ڈالر قرض کی مؤخر ادائیگی، ہواوے کے تعاون سے AI اور IT میں 100,000 پاکستانیوں کو تربیت دینا، آذربائیجان کی جانب سے 40 پاکستانی JF-17 طیاروں کی خریداری کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اور دفاعی معاہدے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت 3 سے 10 بلین ڈالر تک بڑھنے کے امکانات بھی سامنے آئے ہیں۔