فافن کی الیکشن ٹربیونلز کی کارکردگی پر8ویں رپورٹ جاری،آدھی سے زیادہ پیٹیشنز زیر التواء

Date:

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ عام انتخابات کے بعد دائر کی گئی انتخابی عذرداریوں میں سے نصف سے زائد اب بھی زیر التواء ہیں۔فافن کی انتخابی ٹربیونلز کی کارکردگی سے متعلق آٹھویں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 21 اپریل سے 31 جولائی کے دوران صرف 35 انتخابی عذرداریوں پر فیصلے سنائے گئے۔رپورٹ کے مطابق اب تک کل 374 میں سے صرف 171 انتخابی عذرداریوں کے فیصلے ہو چکے ہیں، جن میں سے 124 قومی اسمبلی اور 250 صوبائی اسمبلیوں سے متعلق ہیں۔یاد رہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بعد فارم 45 اور 47 میں بے ضابطگیوں اور مبینہ دھاندلی کے الزامات پر یہ 374 درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جن میں سے اکثریت تاحال فیصلے کی منتظر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران ڈیل سے متعلق بڑا دعویٰ:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے ایران  ڈیل...

حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ...

حکومت نےمالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں...