چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل سلامت،افغان طالبان کے جھوٹے دعوے بے نقاب

Date:

چمن بارڈر پر واقع بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت ہے، افغان طالبان کی جانب سے کیا گیا تباہی کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آئی جی ایف سی (نارتھ) نے چمن سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور موجودہ آپریشنل صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے سرحد پر تعینات جوانوں کے حوصلے اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش بھی دی۔

ذرائع کے مطابق دستیاب تصاویر اور شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ بابِ دوستی پاکستان کی حدود میں اپنی اصل حالت میں مکمل طور پر موجود ہے۔ گزشتہ روز افغان طالبان ریجیم کے سرکاری ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ بابِ دوستی تباہ کر دیا گیا ہے، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس بیان کو من گھڑت قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حقیقت میں افغانستان کی جانب کا گیٹ خود افغان طالبان نے بارودی مواد سے اڑا کر یہ ڈرامہ رچایا تاکہ جھوٹے پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان کے خلاف نفرت انگیزی پھیلائی جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ افغان طالبان مذہب کا لبادہ اوڑھ کر جھوٹے بیانیے اور فتنہ انگیز مہمات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بابِ دوستی مکمل محفوظ اور پاکستان کی جانب سے ہر طرح سے فعال ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے...

، ٹرمپ کا پیغام,شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈ مارشل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب...

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی...