کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی

Date:

سندھ میں رواں سال ڈینگی کے کیسز اور ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، صوبے بھر میں اب تک 21 افراد ڈینگی کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 638 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے نو کا تعلق کراچی سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں سندھ بھر میں 13 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، جن میں کراچی کے ضلع ملیر سے تین، شرقی اور غربی اضلاع سے دو، دو، جبکہ کورنگی سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ حیدرآباد میں چار اور ٹنڈو محمد خان میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

نومبر کے ابتدائی پانچ دنوں میں بھی آٹھ افراد ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوئے، جن میں سے چھ کا تعلق حیدرآباد، جبکہ ایک، ایک کا کراچی اور ٹنڈوالہیار سے ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 5 ہزار 511 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1 ہزار 130 مثبت آئے۔ صرف کراچی میں 3 ہزار 937 ٹیسٹوں میں 527 مثبت کیسز سامنے آئے، جس کے بعد شہر میں مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 540 ہوگئی۔ حیدرآباد ڈویژن میں 1 ہزار 574 ٹیسٹوں میں 603 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

سیکریٹری صحت ریحان بلوچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری اسپتالوں میں 129 اور نجی اسپتالوں میں 126 نئے مریض داخل ہوئے، جبکہ 207 مریض صحتیاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ اس دوران صوبے سے ایک نئی ہلاکت کی اطلاع بھی ملی۔

اس وقت صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں 251 اور نجی اسپتالوں میں 264 مریض زیرِ علاج ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کے لیے مجموعی طور پر 979 بیڈز سرکاری اسپتالوں میں مختص کیے گئے ہیں، جن میں کراچی میں 256، حیدرآباد میں 165 اور اندرونِ سندھ میں 558 بیڈز شامل ہیں۔ پرائیویٹ اسپتالوں میں 459 بیڈز مخصوص کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں 54 لیبارٹریز سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے، جن میں سے 37 کراچی اور 17 حیدرآباد میں کام کر رہی ہیں۔ کراچی کی 12 سرکاری اور 25 نجی لیبارٹریز، جبکہ حیدرآباد کی 7 سرکاری اور 10 نجی لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ میں مصروف ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد خود کش حملہ،تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،ورثا کے حوالے

اسلام آباد جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش...

افغان,طالبان حکومت کا اسلام آبادخودکش دھماکے،واناکیڈٹ کالج حملے کی مذمت

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد کے...

27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی،واپس سینیٹ میں جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی...

ارنَب گوسوامی نے فالس فلیگ بیانیہ چور چور کر دیا،بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر کڑے سوالات

بھارتی اینکراور را ایجنٹ ارنب گوسوامی، جو ہمیشہ حکومتی...