ایران: دشمن کی اصل جنگ شناخت اور ذہن پر ہے،امام جمعہ تہران حاج علی اکبری

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق خطیب جمعہ تہران، حاج علی اکبری نے کہا ہے کہ دشمن کی اصل کوشش آج ایرانی معاشرے کے ذہن اور پہچان پر حملہ کرنا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ اسلامی معاشرے کی سوچ اور شناخت کمزور ہو جائے۔ انہوں نے  زور دیا کہ دشمن کے مقابلے میں ہوشیاری، نظم اور بیداری کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوں۔

نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں حاج علی اکبری نے کہا کہ دشمن کا مقصد عوام میں ذہنی تشویش پیدا کرنا، معاشرتی شناخت میں دراڑ ڈالنا اور اعتقادی سطح پر نفوذ کے ذریعے معاشرے کے اعصابی سکون کو برباد کرنا ہے۔

انہوں نے دانشوروں، خطباء، میڈیا کے کارکنان اور لکھاریوں کو خبردار کیا کہ وہ دشمن کے بنائے ہوئے دھوکے میں نہ پھنسیں، کیونکہ معمولی غفلت بھی دشمن کے فائدے میں جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے قلیل مدت میں معاشرے میں ذہنی اور نفسیاتی آشوب پیدا کرنے کی تمام توانائیاں صرف کر دی ہیں۔

حاج علی اکبری نے رہبر انقلاب کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بارہ روزہ جنگ میں دشمن کو سخت نقصان اٹھانا پڑا اور اب اسے ایران کے ساتھ براہِ راست مقابلہ کرنے کی جرأت نہیں رہی۔

انہوں نے واضح کیا کہ آج کی اصل جنگ روایتی نہیں بلکہ شناخت اور وجود کی جنگ ہے، جس میں امریکہ، اسرائیل اور بعض یورپی حکومتیں سرگرم ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ اس فکری و شناختی جنگ میں ہر مومن اور انقلابی فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ دشمن کے نفسیاتی حملوں سے ہوشیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میدان میں کامیابی صرف الہی نصرت اور رہبر معظم کی پیروی کے ذریعے ممکن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی افواج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کیلئےمکمل طور پر تیار ہیں،ڈین کین

واشنگٹن: امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین...

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملےکیے تو سخت جواب دیا جائیگا،پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز...

آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا،مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے...

آبنائے ہرمز میں ایران کی بادشاہی،ایک وارننگ کال پر امریکی جنگی جہاز رفو چکر

ایرانی بحریہ نے مبینہ طور پر ایک امریکی جنگی...