آسٹریلیا:سڈنی میں مسلح افراد کی فائرنگ،12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Date:

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میںدہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نےایک تقریب میں شریک شہریوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 29 زخمی ہیں۔

آسٹریلوی پولیس نے واقعے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل بھی جبکہ دوسرے حملہ آور کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا جبکہ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کو تکلیف دہ قرار دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا اور اسرائیل ایران میں فسادات کرا رہےہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا...

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے

بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر...